خضرا کرکٹ کلب کی دھواں دار فتح، سمن آباد کو 10 وکٹوں سے روند ڈالا
خضرا کرکٹ کلب کی شاندار کارکردگی، سمن آباد کلب کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست
ابرار خان کی تباہ کن باؤلنگ، حمزہ نواز اور شیرامین خان کی ناقابلِ شکست نصف سنچریاں
رپورٹ: عابد حسین
لاہور: 13 نومبر 2026: پی سی بی انٹر کلب سٹی زون چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں خضرا کرکٹ کلب نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سمن آباد کرکٹ کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتفاق ایل آر سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سمن آباد کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25.2 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ رانا نواب نے 54 جبکہ مجاہد نے 20 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
خضرا کرکٹ کلب کی جانب سے ابرار خان نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسن مدثر اور معاذ اعوان نے 2،2 جبکہ احمد اقبال اور ایمان طاہر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں خضرا کرکٹ کلب کے اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف محض 11.3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔
حمزہ نواز نے صرف 37 گیندوں پر 65 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ شیرامین خان نے 32 گیندوں پر 56 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس شاندار کامیابی پر ابرار خان کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
چیئرمین خضرا کرکٹ کلب عابد حسین نے ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے جس نظم و ضبط، محنت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ خضرا کرکٹ کلب کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین مواقع فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور انہیں اعلیٰ سطح کی کرکٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔