باڈی بلڈنگ

خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا شہداء کو خراج تحسین، میگا ایونٹ کا اعلان

 خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا شہداء کو خراج تحسین، میگا ایونٹ کا اعلان

​نشتر ہال پشاور میں صوبے بھر کے باڈی بلڈرز کا گرینڈ مقابلہ ہوگا،

 کھلاڑی ابھی سے تیاریوں کا آغاز کریں، ہارون خان

​پشاور: خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر و سابق (مسٹر ساؤتھ ایشیاء) اعجاز احمد اور سیکرٹری جنرل حاجی محمد اسماعیل نے ہر سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رواں سال بھی "آرمی پبلک سکول شہداء باڈی بلڈنگ میموریل چیمپئن شپ 2027" کے شاندار انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

​اس حوالے سے صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ہارون خان نے ایونٹ کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میگا ایونٹ جنوری 2027 میں پشاور کے تاریخی مقام نشتر ہال میں منعقد ہوگا۔

​ہارون خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس عظیم الشان ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد آرمی پبلک سکول کے عظیم شہداء اور ان کی لافانی قربانیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ 

کھیل کا میدان جہاں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرتا ہے، وہیں یہ ایونٹ ہمارے ان شہداء کی یاد کو تازہ رکھے گا جنہوں نے ملک و قوم کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں۔

​انہوں نے مزید کہا کہ​ ان شاء اللہ! جنوری 2027 میں ہونے والے اس مقابلے کے لیے خیبرپختونخوا کے تمام باڈی بلڈنگ اور فزیک کیٹیگری کے کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تیاریاں ابھی سے شروع کر دیں تاکہ اس میگا ایونٹ میں صوبے بھر کے بہترین ایتھلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

​خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے اس چیمپئن شپ کو یادگار بنانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ اس میں صوبے بھر سے سینکڑوں باڈی بلڈرز اور شائقینِ کھیل شرکت کریں گے،

پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کیلئے کیش انعامات سمیت بڑی تعداد میں انعامات رکھے گئے ہیں۔

Related Articles


Back to top button