Life Style

​گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور میں شاندار "کلچرل ڈے" کا انعقاد، ثقافتی رنگوں کی بہار

​گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی پشاور میں شاندار "کلچرل ڈے" کا انعقاد، ثقافتی رنگوں کی بہار

​پشاور : گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی، پشاور میں ثقافتی رنگوں سے بھرپور ایک شاندار "کلچرل ڈے" کا انعقاد کیا گیا، جس میں کالج کی طالبات نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

کالج کے احاطے میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں روایتی کھانوں اور مختلف علاقائی ثقافتوں پر مبنی دلکش سٹالز لگائے گئے تھے، جنہوں نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے رکھی۔

​تقریب کے دوران طالبات نے ملک کے مختلف صوبوں اور خطوں کی ثقافت و روایات کی عکاسی کرتے ہوئے بہترین ٹیبلوز اور ثقافتی پرفارمنسز پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

​اس رنگارنگ تقریب کی خاص بات خیبر پختونخوا اور پشتو ادب کی نامور خواتین شعراء، شریٰ فرخ، تابندہ فرخ، ثمینہ قادر اور کلثوم زیب کی بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت تھی۔

​مہمانانِ گرامی نے طالبات کی شاندار پرفارمنس، ثقافتی سرگرمیوں اور خوبصورت سٹالز کو بے حد سراہا۔

 اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اس نوعیت کے پروگرامات نوجوان نسل میں اپنی مٹی، زبان اور شاندار ثقافت سے محبت کا مظہر ہیں۔ ہماری ثقافت ہی ہماری اصل پہچان ہے اور اسے زندہ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

​مہمانانِ خصوصی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی کی پرنسپل عفت شاہین، سپورٹس لیکچرر مس سعدیہ گل اور دیگر اساتذہ کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا،

 جن کی انتھک محنت اور بہترین تنظیم کی بدولت یہ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 

​تقریب کے اختتام پر کالج کی پرنسپل عفت شاہین ،اردو ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر آسیہ، سعدیہ گل اور دیگر اساتذہ کی جانب سے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تحائف پیش کی گئیں، 

جبکہ خواتین شعراء نے بھی اپنے شعری اور نثری مجموعے پرنسپل کو پیش کیں، اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

Related Articles


Back to top button