سکواش

خیر پور شوگر جونیئر نیشنل اسکواش: راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ کو اپ سیٹ کر دیا

خیر پور شوگرجونیئرنیشنل اسکواش :راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ کو اپ سیٹ کر دیا

بوائز انڈر15میں راحیل نے پنجاب کے عبدالرحمان کو 3-0سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کیا

سندھ کی دامیہ خان،وشانوی،زنیرا عمران،سہائمہ فاطمہ،دعا نزاکت اور ایمن فاطمہ بھی ٹاپ ایٹ میں

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹر)پانچویں خیر پور شوگر نیشنل جونیئر اینڈ گرلز چیمپئن شپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔بوائز انڈر15میں سندھ کے راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ پنجاب کے عبدالرحمان شوریم کو شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔

باقی کیٹیگریز میں تمام سیڈڈ کھلاڑی جیت گئے۔سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور خیر پور شوگر ملز کے تعاون سے وینس جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی کراچی میں جاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں گزشتہ روز پری کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔

سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید رحمان کی جانب سے جاری کئے گئے نتائج کے مطابق ٹاپ سیڈ ایس این جی پی ایل کے ایم زمان نے پنجاب کے قاسم حسین کو 3-0سے اور سندھ کے عدنان زمان نے سندھ کے فیضان کو 3-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا

 جبکہ پنجاب کے فصیح الرحمان،عمر فاروق بٹ اور سیف اللہ خان،بلوچستان کے عصمت اللہ اور نصر اللہ اورکے پی کے عبید اللہ بھی ٹاپ ایٹ میں پہنچ گئے۔

ویمنز میں سندھ کی دامیہ خان نے کے پی کی علشبا ناز کو 3-0 سے اور سندھ کی وشانوی نے کے پی کی ام کلثوم کو 3-0سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

 جبکہ سندھ کی زنیرا عمران،سہائمہ فاطمہ،دعا نزاکت،ایمن فاطمہ اور کے پی کی حبا امتیاز اور پنجاب کی رشنا محبوب بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

بوائز انڈر15کے پری کوارٹر فائنلز میں سندھ کی راحیل وکٹر نے نمبر تین سیڈ پنجاب کے عبدالرحمان کو 11-2،11-2اور11-3سے زیر کیا اور کوارٹر فائنل میں نشست کنفرم کی۔

کے پی کے فواد خان،عبدلرحمان نجیب،پی اے ایف کے ایم اشتیاق،عزیز علی ناز،پنجاب کے جاسم آفریدی،احمد خان زاہد اور سندھ کے عبدالہادی بھی کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔بوائز انڈر11میں کے پی کے چار اور سندھ کی تین کھلاڑیوں نے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی،

کے پی کے عمر نجیب،مصطفی،ایم طلحہ اور آلیان خلیل،سندھ کے ایم بن نسیم،حمزہ خان اور محمد آبان کے ساتھ ساتھ پنجاب کے شاہ زیب احمد بھی کوارٹر فائنل تک رسائی پانے والوں میں شامل ہیں۔تمام کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔ 

Related Articles


Back to top button