کرکٹ

راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا مشکلات کا شکار، ابتداء میں ہی 3 وکٹیں گنوا دیں

راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا مشکلات کا شکار، ابتداء میں ہی 3 وکٹیں گنوا دیں

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث 25.5 اوورز پہلے ہی ختم کر دیا گیا،

 کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا لیے ہیں اور انہیں پاکستان کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لیے مزید 320 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

 قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، جس میں سعود شکیل نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 93 رنز بنائے جبکہ محمد طیب عارف 57، عرفات منہاس 52، محمد طحہ 51، بابر اعظم 50، غازی غوری 48، اذان اویس 30، سلمان علی آغا 16 اور رضا اللہ 10 رنز بنا کر نمایاں رہے،

 ثاقب خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے اسیتھا فرنینڈو اور دلشان مدوشانکا نے 3، 3 جبکہ ملن رتنائیکے، لاہیرو کمارا اور سونال ڈینوشا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 جواب میں 434 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز مشکلات کا شکار رہا اور 07 کے مجموعی سکور پر اوپنر پسندو سوریا بندارا بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

محض 12 رنز پر سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی گر گئی جب ڈینش چندی مل صرف ایک رن بنا کر ثاقب خان کی گیند پر سلپ میں سلمان علی آغا کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

 65 کے مجموعی سکور پر دوسرے اوپنر لاہیرو اودارا بھی 42 رنز کی جدوجہد کے بعد ثاقب خان کی گیند پر وکٹ کیپر غازی غوری کو کیچ دے بیٹھے۔ 

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر کمنڈو مینڈس 40 اور دھاناجیا ڈی سلوا 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے ثاقب خان نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

Related Articles


Back to top button