بیڈمنٹن

ساوتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ، خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی شرکت کرینگے

ساوتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ، خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی شرکت کرینگے

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد میں یکم اپریل سے 7 اپریل تک ہونے والی ساوتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے 11 رکنی دستے میں خیبرپختونخوا کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔ جوکہ گزشتہ روز اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے، جہاں وہ چیمپئن شپ سے قبل پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اس ایونٹ کو ارگنائز کر رہا ہے اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش, سری لنکا, نیپال, بھوٹان مالدیب کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہے . خیبر پختون خواہ بیڈمنٹن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بلال خان (خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ) پاکستان ٹیم کے ساتھ منیجر بھی ہے. میاں صداقت شاہ سیکرٹری جنرل کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے کہا کے پی کھلاڑی بہترین پرفامنس کرینگے اور امید ہے کہ پاکستان کیلئے میڈل جیتنے میں ضرور کامیاب ہونگے ۔ کھلاڑیوں کو کے پی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ تاج محمد ترند مشیر سپورٹس خیبر پختون خواہ اور ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدرکے سپورٹ اور تعاون کے بدولت خیبر پختونخواہ کے کھلاڑی آج پاکستان ٹیم میں پہنچ گئے ہے۔ کھلاڑیوں میں انڈر16 میں محمد حسنین ، انڈر 19 میں محمد حاشراورفہد احمد،انڈر23 میں عمر جہانگیر اور محمد زید شامل ہے

Related Articles


Back to top button