کرکٹ

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان، 3 نوجوان بیٹرز شامل

اسلام آباد (نوازگوھر) : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے لیے ابتدائی 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں ہونے والے تین روزہ وارم اپ میچ کے لیے 13 رکنی پی سی بی پیٹرنز اسکواڈ کا بھی اعلان کیا ہے۔ سلیکٹرز وارم اپ میچ کے اختتام کے بعد پیٹرنز اسکواڈ میں سے دو فاسٹ بولرز کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کریں گے۔

بابر اعظم بدستور کپتان:
بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، جبکہ عبداللہ فاضل، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، وکٹ کیپرز محمد غازی غوری اور سعد بیگ، رضا اللہ اور سعود شکیل نے ٹیسٹ اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔

لیفٹ آرم اسپنر علی عثمان اور بیٹر سلمان علی آغا بھی سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ مزید برآں، تین بیٹرز بشمول بائیں ہاتھ کے محمد طہ، دائیں ہاتھ کے سمیر منہاس اور محمد سلیمان کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں پہلی بار طلب کیا گیا ہے۔

تین نئے بیٹرز کی کارکردگی:
26 سالہ بائیں ہاتھ کے بیٹر طہ ستمبر میں شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ-I فرسٹ کلاس میں 730 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے سات میچوں میں تین سنچریوں کی مدد سے 225 کا بہترین اسکور بنایا۔ 

اسی ٹورنامنٹ میں محمد سلیمان بیٹنگ چارٹ میں 5ویں نمبر پر ہیں، انہوں نے تین سنچریوں کی مدد سے 652 رنز بنائے ہیں۔سمیر، جو اپنا پہلا فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں، نے پاکستان انڈر 19 کے ساتھ شاندار کارکردگی کے بعد سات میچوں میں 405 رنز بنا کر متاثر کیا۔

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ فاضل، علی عثمان، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طہ، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، سعود شکیل

پیٹرنز الیون اسکواڈ برائے تین روزہ وارم اپ:
سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ فاضل، علی شبیر، علی عثمان، اذان اویس، محمد سلمان، محمد سلیمان، محمد طیب عارف، محمد طہ، ثاقب خان، سمیر منہاس، شعیب اختر جونیئر، عبید شاہ

سیریز شیڈول:
4-6 نومبر - تین روزہ میچ، اسلام آباد کلب
9-13 نومبر - پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی
17-21 نومبر - دوسرا ٹیسٹ، قذافی اسٹیڈیم، لاہور  

Related Articles


Back to top button