کرکٹ

سکول کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری: پی سی بی اور الائیڈ بینک میں 10 کروڑ کا تاریخی معاہدہ

 محسن نقوی کا بڑا قدم: گلی محلے سے قومی ٹیم تک، 100 اضلاع میں کرکٹ انقلاب

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے درمیان سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2026-27 کو فروغ دینے کے لیے 10 کروڑ روپے کے تاریخی معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

معاہدے کی باضابطہ تقریب آج بدھ کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور الائیڈ بینک کے صدر اعزید رضاق گل کی موجودگی میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید اور اے بی ایل کے چیف نارتھ سی آر بی جی عابد انور نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس شراکت داری کے تحت الائیڈ بینک 10 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے 100 اضلاع اور 1400 سکولوں کے بچوں کو پروفیشنل کٹس، سامان، لاجسٹکس اور یونیفارم فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی اس سے قبل ہی ملک بھر میں سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر چکا ہے جس کے تحت لاہور میں 1400 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں 

اور اگلے سال یہ تعداد 3000 تک لے جانے کا ہدف ہے۔ دونوں اداروں نے مستقبل میں اس اتحاد کو مزید وسعت دینے کا بھی عزم کیا۔

Related Articles


Back to top button