کرکٹ

چھ گیند، چھ کھلاڑی، ایک کپ - دفاعی چیمپئن پاکستان کی ہانگ کانگ کے لیے اڑان

 چھ گیند، چھ کھلاڑی، ایک کپ - دفاعی چیمپئن پاکستان کی ہانگ کانگ کے لیے اڑان

اسلام آباد / لاہور: ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر محمد عباس آفریدی کو ایک بار پھر ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے، جن کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال 14 سال بعد یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔  12 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ C میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 30 اکتوبر کو صبح 7:35 بجے یو اے ای کے خلاف اور اسی دن 11:15 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کا 7 رکنی اسکواڈ: محمد عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع (وکٹ کیپر)، محمد شہزاد، سعد مسعود

ٹیم منیجر: رضا کچلوپانچ کھلاڑی عباس آفریدی، عبدالصمد، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود گزشتہ سال کی چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے۔ احمد دانیال اور محمد عرفان خان نئے چہرے ہیں۔

Related Articles


Back to top button