PSL2026
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل، اب ملتان سلطانز کہلائے گی
سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل، اب ملتان سلطانز کہلائے گی
پی ایس ایل کی فاتح ملتان سلطانز کو نئے مالک نے پنڈیز کا نام دیا تو ایک اور فرنچائز کو ملتان سلطانز کا نام دے دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ کا 11 واں ایڈیشن اگلے ماہ سے پہلی بار 8 ٹیموں کے ساتھ کھیلا جائے گا۔ اس میں پرانی 6 ٹیموں کے ساتھ دو نئی ٹیمیں شامل ہیں۔ تاہم گیارھویں ایڈیشن کے باقاعدہ آغاز سے قبل فرنچائز ٹیموں کے ناموں میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پہلے ملتان سلطانز کی دوبارہ نیلامی کے بعد فرنچائز کے نئے مالکان نے اس کا نام تبدیل کر کے پنڈیز رکھ دیا تھا اب پی ایس ایل 11 میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں میں سے ایک سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کر کے اس کو ملتان سلطانز کا نام دے دیا گیا ہے۔ اس کا اعلان پاکستان سپر لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل آکشن میں گنجائش رکھی گئی تھی کہ ٹیم کا نام تبدیل کر سکتے ہیں اور مجوزہ 6 ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھا جا سکتا ہے۔ پی ایس ایل کے سی ای او نے بتایا کہ سیالکوٹ اسٹالینز کے مالکان نے فرنچائز کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے سیالکوٹ اسٹالینز کا نام تبدیل کر کے اب ملتان سلطانز رکھ دیا گیا ہے۔