شعیب خان زہری مسقط پہنچ گئے، پاکستانی باکسر کا اردن کے باکسر سے ٹاکرا، جیت کے لیے پرعزم
شعیب خان زہری بحفاظت مسقط پہنچ گئے، جمعہ 20 نومبر کو اردن کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کریں گے
مسقط، عمان (سپورٹس لنک رپورٹر) الحمدللہ! پاکستان کے انٹرنیشنل پروفیشنل باکسر شعیب خان زہری بحفاظت مسقط، عمان پہنچ گئے ہیں۔ وہ جمعہ 20 نومبر کو اردن کے باکسر کے خلاف رنگ میں اتریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مسقط پہنچنے کے بعد شعیب خان زہری نے اپنے ویڈیو پیغام میں تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سفر بہت مشکل تھا، لیکن اب ان کا مکمل فوکس اور دھیان صرف اور صرف فائٹ پر ہے۔
شعیب خان زہری نے کہا کہ ان شاء اللہ میں کل فائٹ لڑوں گا اور ان شاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے لیے دعا کریں تاکہ میں یہ فائٹ جیت سکوں۔ پاکستان زندہ باد!
انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ فتح حاصل کر کے وطن واپس لوٹیں۔
شعیب خان زہری کا پیغام:
"الحمدللہ! میں بحفاظت مسقط پہنچ گیا ہوں۔ میرا پورا فوکس اب فائٹ پر ہے۔ ان شاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی، بس آپ سب دعا کریں۔"