کرکٹ

فائنل میں پہنچنے پر شاہین آفریدی نے کیا ٹوئٹ کیا؟

پاکستان سُپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز کے پہنچنے پر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلا پیغام جاری کردیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کپتان لاہور قلندرز شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم کی تصویر شیئر کی۔

https://twitter.com/iShaheenAfridi/status/1497447419298074624

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاندار ٹیم ورک سے ہم فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔اُنہوں نے لکھا کہ کھلاڑیوں نے عزم تحمل اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔

شاہین شاہ نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے مزید لکھا کہ بس ایک اور گیم باقی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ اس میں سے ہر ایک سے لطف اندوز ہوں۔

Related Articles


Back to top button