پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے گوانگ ڈونگ چین کی ٹیم کو 2-5گولزسے شکست دے دی
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے گوانگ ڈونگ چین کی ٹیم کو 2-5گولزسے شکست دے دی
گوجرہ ; اولمپک ولیج گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں چین دوستی کے تحت کھیلے گئے ٹیسٹ ہاکی سیریز کا چھٹے ہاکی میچ میں پاکستان جونیئر ٹیم نے گوانگ ڈونگ چین کو 2-5 سے شکست دیدی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک، اخلاق تراڑ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،
ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ہائی پرفارمنس پی ایچ ایف اولمپین طاہر زمان، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل ر ناصر اخونزادہ، پی ایچ ایف میڈیا ہیڈ وقاص شیخ بھی موجود تھے۔
پاک چین دوستی کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں ٹیسٹ ہاکی میچ" کھیلا گیا،
جس میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گوانگ ڈونگ چین کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے شکست دے دی۔
میچ کے آغاز سے ہی پاکستان جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ پہلے ہاف تک پاکستان جونیئر کو 2-3 کی برتری حاصل تھی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور فائنل اسکور 2-5 رہا۔