محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی کر دی
محمد یوسف نے بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی کر دی
لاہور (سپورٹس لنک) پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم بیٹر محمد یوسف نے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ میں بڑی تکنیکی خامی کی نشاندہی کر دی ہے۔
محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم گیند کی لائن کے مطابق اپنا بایاں کندھا رکھنے کے بجائے دایاں کندھا کھلا رکھتے ہیں، جس سے انہیں گیند کی لائن اور سوئنگ سمجھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر پہلے ایسی گیندوں کو ایکسٹرا کور کے اوپر سے اعتماد کے ساتھ کھیلتے تھے، لیکن اب ان کی بیٹنگ میں وہ سابقہ روانی دکھائی نہیں دیتی۔ یہ بابر جیسے معیار کے کھلاڑی کے لیے افسوس ناک ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بابر اعظم اب تک 3 اننگز میں 45، 34 اور 10 رنز بنا سکے ہیں۔ وہ اچھی شروعات کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ بابر کے اسی پراعتماد اور دلکش بیٹنگ انداز کی واپسی کا انتظار ہے جس نے انہیں عالمی کرکٹ میں نمایاں مقام دلایا تھا۔