ملتان سلطانز کی ایک اور جیت،پشاور زلمی ناکام
کپتان محمد حفیظ نے شعیب ملک الیون کو شکست کے لئے بھرپور کوشش کی ، پہلی انہوں نے ڈیوین اسمتھ ،پھر رکی ویسلز اور اس کے بعد لیم ڈاسن کے ساتھ شراکت قائم کیں مگر وہ فتح کا پہاڑ سر کرنے میں ناکام رہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میںپشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے قائد شعیب ملک کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹ کے نقصان پر 183رنز بنائے جو ایونٹ میں اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے ۔ اننگز کی خاص بات صہیب مقصود کی شاندار نصف سنچری رہی،جنہوں نے 42گیندوں پر ناقابل شکست 85رنز بنائے،اس دوران انہوں نے 4چوکے اور 7فلک شگاف چھکے بھی لگائےاور پی ایس ایل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلی ۔
دو وکٹیں جلد گر جانے کے بعد کپتان محمد حفیظ نے ڈیوین اسمتھ کے ساتھ مل کر اسکور اسکور آہستہ آہستہ آگے بڑھانے کی کوشش کی مگر 53 کے اسکور پر 3چوکوں کی مدد سے 18رنزبنانے والے اسمتھ کو پولارڈ نے میدان بدر کردیا ۔
چوتھی وکٹ پر کپتان محمد حفیظ نے رکی ویسلز کے ساتھ 49رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 102 تک پہنچادیا ، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے۔
چوتھی وکٹ پر کپتان محمد حفیظ نے رکی ویسلز کے ساتھ 49رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 102 تک پہنچادیا ، اس دوران دونوں بیٹسمینوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے،رکی ویسلز 3چوکوں کی مدد سے 22رنز بناپائے، انہیں محمد عرفان نے پویلین کی راہ دکھائی ۔
پشاور زلمی کی پانچویں وکٹ151 کے اسکور پر گرگئی ، محمد حفیظ کے ساتھ 49رنز کی شراکت بنانے والے لیم ڈاسن 3 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 32رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، ان کی وکٹ سہیل تنویر کے حصے میں آئی۔
ملتان سلطان کے سہیل تنویر نے 152 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ حاصل کرکے میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی ، انہوں نے نئے آنے بیٹسمین حماد اعظم کو صفر رنز پر میدان بدر کردیا ، یوں پشاور زلمی کی 6 وکٹیں 152 کے اسکور تھے ۔