میموریل پولو کپ: ڈائمنڈ پینٹس/پلاٹینم ہومز اور ایف جی/دین/شیخو کی شاندار فتوحات
میموریل پولو کپ: ڈائمنڈ پینٹس/پلاٹینم ہومز اور ایف جی/دین/شیخو کی شاندار فتوحات
لاہور: لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام 14 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2026 سپانسرڈ بائی جے ایس بینک میں دو میچز کھیلے گئے۔
پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس /پلاٹینم ہومز نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔
ڈائمنڈ پینٹس /پلاٹینم ہومز کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے تین اور ابراہیم خلیل نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ، محب فیصل شہزاد اور صوفی محمد ہاشم نے ایک ایک گول سکور کیا۔
دوسرے میچ میں ایف جی /دین/شیخو کی ٹیم نے لوٹو کارپٹس سنگاپور کی ٹیم کو 14-3 سے ہرا دیا۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے شیخ محمد رافع اور حمزہ مواز خان نے چار چار،
میاں عباس مختار اور عثمان عزیز انور نے تین تین گول سکور کیے۔ ہارنے والی ٹیم کی طرف سے عارب علی ملک اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈواٹیج حاصل تھا۔