کرکٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
ٹی 20 ورلڈ کپ سپر8 مرحلہ، انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
پالے کیلے: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکورکیے، جواب میں انگلینڈ نے8 وکٹوں پرآخری میں 165 رنزپورے کرلیے، ہیری بروک نے 51 گیندوں پر100 رنزبنا ڈالے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان نے 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ بابر اعظم نے 25 اور فخر زمان نے 25 رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے آخری اوورز میں جارحانہ کھیل پیش کیا۔ انگلینڈ نے تعاقب میں 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ہری بروک نے 51 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے کوشش کی، لیکن مقابلے میں کامیابی نہیں ملی۔ میچ کے دوران پاکستان نے شاندار جارحانہ بیٹنگ اور بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، تاہم انگلینڈ کے بلے بازوں نے وقتاً فوقتاً وکٹیں گرنے کے باوجود دباؤ برداشت کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ یہ میچ انتہائی سنسنی خیز اور ناظرین کے لیے دلچسپ رہا۔ گروپ ٹو میں انگلینڈ 2پوائںٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ایک ایک پوائنٹ ہے۔ کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ رن بنانے کی کوشش کریں گے، پچ بیٹنگ کیلئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے، جانتے ہیں آج جیتے تو سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوجائے گی۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور عثمان طارق پر مشتمل تھی۔ انگلینڈ کی پلیئنگ الیون ; اس میچ میں انگلینڈ کی پلیئنگ الیون فل سالٹ، جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (کپتان)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر اور عادل رشید پر مشتمل تھی۔