پاکستان انڈر 19 ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار، 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
دفاعی چیمپئن پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایشیا کپ 5 سے 14 نومبر تک عمان میں کھیلا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے اور ٹیم 29 اکتوبر کو کراچی سے عمان روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہیں۔
سکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز عبدالقادر اور حمزہ ظہور، بیٹرز عثمان خان، حیام خان، جہانگیر بلال اور حذیفہ احسن شامل ہیں۔
آل راؤنڈرز میں احمد حسین اور حسنین عباس ڈار شامل ہیں جبکہ عبدالسبحان، محمد صیام، علی رضا اور رضوان اللہ چار فاسٹ باؤلرز ہوں گے۔
لیفٹ آرم رسٹ سپنر محمد حذیفہ اور لیفٹ آرم سپنر نقاب شفیق فرنٹ لائن سپنرز ہوں گے۔
ایسے 15 کھلاڑیوں میں سے صرف علی رضا اور حذیفہ احسن وہ دو کھلاڑی ہیں جو ستمبر میں انگلینڈ کو 3-1 سے ہرانے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو دبئی میں 191 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔
اس بار پاکستان اپنے ٹائٹل کا دفاع کا آغاز 6 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کرے گا، 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا ہوگا جبکہ 10 نومبر کو نیپال کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر اور فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
15 رکنی سکواڈ: فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبد السبحان، احمد حسین، علی رضا، حمزہ ظہور، حسنین عباس ڈار، حیام خان، حذیفہ احسن، جہانگیر بلال، محمد حذیفہ، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان
سپورٹ سٹاف: شاہد انور (ہیڈ کوچ اینڈ ٹیم منیجر)، راؤ افتخار انجم (فاسٹ باؤلنگ کوچ)، زوہیب خان (سپن باؤلنگ کوچ)، ہمایوں فرحت (فیلڈنگ کوچ)