دیگر سپورٹس
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کا تاریخی اعزاز
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کا تاریخی اعزاز
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن (PMMAF) فخر کے ساتھ اعلان کرتی ہے کہ مسٹر ابو حریرہ اور مسٹر دلاور خان سننان کو ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (AMMA) کی جانب سے باضابطہ طور پر جج سی لائسنس سے نوازا گیا ہے۔ یہ تاریخی کامیابی اُن کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور کھیل کے ساتھ غیر متزلزل لگن کو اجاگر کرتی ہے۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے انفرادی کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے گئی ہے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بھی ہے، جو عالمی ایم ایم اے کمیونٹی میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔ اس موقع پر صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن، ذولفقار علی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن صرف اعلیٰ معیار کے ایتھلیٹس ہی پیدا نہیں کر رہی بلکہ عالمی معیار کے ریفریز اور آفیشلز بھی سامنے لا رہا ہے، جن کی مہارت اور کوالٹی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ ہمارے آفیشلز کو یہ لائسنس ملنا پاکستان کے عزم اور معیارِ اعلیٰ کا مظہر ہے اور یہ عالمی میدان میں ہماری مضبوط اور باوقار موجودگی کو یقینی بناتا ہے۔ اپنی جانب سے اور بورڈ کے تمام ممبران کی جانب سے میں ابو حریرہ اور دلاور سنان کو اس عظیم کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔” یہ کامیابی پاکستان ایم ایم اے کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتی ہے جو نہ صرف مسابقتی ایتھلیٹس کی تربیت میں ترقی کی علامت ہے بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریفریز اور آفیشلز پیدا کرنے میں بھی پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کرتی ہے۔