کرکٹ

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ : حیدرآباد کے محمد سلیمان کی ڈبل سنچری

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ ; حیدرآباد کے محمد سلیمان کی ڈبل سنچری۔

کراچی 12 ستمبر۔ حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کا دوسرا دن ۔ رحیم یارخان میں حیدرآباد کے محمد سلیمان کی کوئٹہ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری۔

36 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے273 رنز سکور کیے۔جواد علی بھٹی کے 72 رنز۔دونوں کے درمیان آٹھویں وکٹ کی 230 رنز کی شراکت ۔محمد ابراہیم کی 117رنز کے عوض 5 وکٹیں۔

کوئٹہ کی پہلی اننگز میں جواد علی بھٹی کی تین وکٹیں۔ عبدالواحد بنگلزئی کی نصف سنچری۔ کراچی میں کراچی بلوز اور ڈیرہ مراد جمالی کے میچ میں 45 اوورز کا کھیل ممکن۔کراچی بلوز کے ثاقب خان کی تین وکٹیں۔

کراچی میں لاڑکانہ کے محسن رضا فاٹا کے خلاف 43 رنز پر ناٹ آؤٹ۔ آج صرف 50 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ کراچی میں ملتان کے امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری۔ راولپنڈی کے خلاف 70 رنز سکور کیے۔

عمران رفیق 65 اور عرفات منہاس 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ۔ مبصر خان کی4 وکٹیں۔

ملتان میں فیصل آباد کے عبدالصمد کے کراچی وائٹس کے خلاف شاندار191 رنز۔ علی شان کے 61 رنز ۔ معاذ خرم کی 75رنز کے عوض 6 وکٹیں۔

بہاولپور میں لاہور بلوز کے عمر صدیق کی آزاد جموں کشمیر کے خلاف ناقابل شکست سنچری ۔آزاد جموں کشمیر کی پہلی اننگز میں لاہور بلوز کے عامرجمال کی 5 وکٹیں۔

Related Articles


Back to top button