ویٹ لفٹنگ

پاکستان کی بیٹی نے دنیا جیت لی - ٹونکل سہیل نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی

عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ! ٹونکل سہیل نے گولڈ میڈل جیت کر ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

اسلام آباد ; پاکستان کی پاور لفٹنگ کی تاریخ کی سب سے کامیاب خاتون ایتھلیٹ ٹونکل سہیل نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ٹونکل نے حال ہی میں ہونے والی انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

ٹونکل سہیل، جن کا تعلق لاہور سے ہے اور جنہیں ان کی بہنوں سیبل، مریم اور ویرونیکا کے ساتھ "پاور گرلز" یا "سہیل سسٹرز" کہا جاتا ہے، پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 2015 میں مسقط میں انٹرنیشنل پاور لفٹنگ میں گولڈ جیتا تھا۔

اس بار ٹونکل نے 80 کلو کیٹیگری میں 370 کلو وزن اٹھا کر 5 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔ اس سے پہلے وہ سنگاپور میں اوشیانا پیسیفک چیمپئن شپ اور ساؤتھ افریقہ میں ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ چیمپئن شپ میں بھی کئی گولڈ جیت چکی ہیں۔

ٹونکل کی کہانی جدوجہد کی کہانی ہے۔ محدود وسائل، سپورٹس بورڈ کی جانب سے کم سپورٹ اور معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود اس فیملی نے اپنے والد کے خواب کو پورا کیا۔ ان کے کوچ محمد راشد ملک نے انہیں ٹرین کیا۔

ٹونکل نے اس سے پہلے کبڈی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی، بعد میں وہ پاور لفٹنگ میں آ گئیں۔

یہ جیت صرف ٹونکل کی نہیں، پورے پاکستان کی جیت ہے۔ کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اس بہن نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔

کیا حکومت کو چاہیے کہ ٹونکل سہیل جیسی چیمپئن کو وہ عزت اور انعام دے جو وہ ڈیزرو کرتی ہیں؟

Related Articles


Back to top button