باکسنگ

کراچی : لیاری کے ننھے باکسرز چھا گئے، ینگ بلوچ کلب چیمپئن بن گیا

ینگ بلوچ نے انٹر کلب ساؤتھ کپ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

سندھ مسلم کلب کی دوسری پوزیشن،

سابق ایم پی اے لیاری سمیعہ ناز نے باکسروں میں انعامات تقسیم کئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹر) ینگ بلوچ باکسنگ کلب نے انٹر کلب انڈر15بوائز اینڈ گرلز رینکنگ ساؤتھ کپ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی۔سندھ مسلم کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سابق ایم پی اے لیاری سمعیہ ناز نے کامیاب باکسروں میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں،اس موقع پر سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ،

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور کراچی ساؤتھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبدالرشید بلوچ،سندھ کے نائب صدر عابد حسین بروہی،سیکریٹری ساؤتھ رستم بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

ریفری ججز میں مرادبخش،عبدالوحید درویش،گلزار خان،انٹر نینل باکسر عدنان بابامچیمپئن شپ میں 50سے زائد نو عمر باکسروں نے بھر پور شرکت کی۔

بوائز انڈر15کے نتائج کے مطابق30کلوگرام میں سندھ مسلم کے اشتیاق نے ینگ بلوچ کے انس کو،

33کلوگرام میں ینگ بلوچ کے حاجی نے ایف سی بی سی کے حسن کو،36کلوگرام میں ینگ بلوچ کے شایان نے اے بی بی سی کے حیان کو،39کلوگرام میں ینگ بلوچ کے گل محمد نے ایم اے بی سی کے عبدالباسط کو،

42کلوگرام میں سندھ مسلم کے ایم اسرار نے ایم اے بی سی کے عثمان غنی کو،44کلوگرام میں مجیب نے اعظم کو،46کلوگرام میں شاہ زیب نے مبشر کو،48کلوگرام میں عمر نے دولت خان کو،50کلوگرام میں ینگ بلوچ کے جمعہ نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

52کلوگرام میں انس نے منان کو اور 54کلوگرام میں رضوان نے مقلب کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، گرلز مقابلوں کے نتائج کے مطابق 36کلوگرام میں نور الہدیٰ نے علیشا کو،

46کلوگرام میں فضا نے مریم کو جونیئر کلاس کے 46کلوگرام میں امبرین نے ثمین کو اور50کلوگرام میں اقصیٰ نے عالیہ کو زیر کیا اور گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔  

Related Articles


Back to top button