کرکٹ

کور ڈرائیو کھیلنے پر بہت زیادہ محنت کی،بابر اعظم

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انہیں کور ڈرائیو کھیلنا بہت اچھا لگتا ہے جسے بہتر کرنے کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ جب انہوں نے پروفیشنل کرکٹ شروع کی تو کور ڈرائیو کی بہت پریکٹس کی۔

https://youtu.be/xp2yeqHYk04

انہوں نے کہا کہ پریکٹس میں سارے اسٹروک کھیلتا تھا لیکن کور ڈرائیو سے زیادہ مطمئن ہوتا تھا، اسی کوشش میں کئی بار آؤٹ بھی ہوا، لیکن وقت کے ساتھ پرفیکشن آ گئی۔

https://youtu.be/tdeO4L1Gc9I

بابر اعظم نے کہا کہ بہت سے لوگ کور ڈرائیو کے بارے میں پوچھتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں تو بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔

Related Articles


Back to top button