لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ فرسٹ ایتھلیٹ فورم کے انعقاد کامقصد کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا اور انہیں انکے حقوق سے آگاہی فراہم کرنا ہے یہ فورم کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعلقات میں بہتری کیلئے ایک پل کاکردار ادا کرے گا ان خیالات کا آظہار انہوں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ایتھلیٹس کمیشن کے زیر اہتمام پہلے ایتھلیٹس فورم کے ااخری سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی او اے کے نائب صدر شوکت جاوید، ایشین ہاکی فییڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد طیب اکرام، سیکریٹری جنرل پی او اے محمد خالد محمود، احمر ملک، لیسکو کے سی ای او مجاہد پرویز چٹھہ، ڈاکٹر اسد عباس، ڈاکٹر وقار احمد، ایتھلیٹ کمیشن کے چیئرمین محمد انعام بٹ و دیفر معززین بھی موجود تھے جنرل (ر) عارف حسن کاکہنا تھا کہ ایتھلیٹ ہمارے رول ماڈل ہیں انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہماری زمے داری ہے ایتھلیٹ فورم مین ڈوپنگ۔ انجریز، ڈائیٹ پلان، ہراسمنٹ و دیگر اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مجھے امید ہے کہ فورم مین شریک کھلاڑیوں نے ماہرین سے جو دودنوں میں سیکھا ہے اس تجربے کو اپنے اسپورٹس کے حلقوں میں پہنچائیں گے میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کے یوتھ ڈیویلمنٹ کیلئے اسپورٹس کے شعبے کو استعمال کریں ایشین ہاکی فییڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طیب اکرام نے فورم کے شرکاء کو اولمپک موومنٹ کی قیادت کے دائرے میں ایتھلیٹس کے حقوق کے تحفظ اور استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات اور اپنے تجربات کے حوالے سے ااگاہی فراہم کی پی او اے کے نائب صدر شوکت جاوید کاکہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں پر پوری قوم اعتماد کرتی ہے کھلاڑیوں کو اپنے فرائض کابھی مکمل احاطہ کرنا چاہیے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ایتھلیٹس کو کھیلوں کی چوٹوں اور ان کھلاڑیوں اور ان کے طبی عملے کے ذریعہ اٹھانے کی تکنیک اور علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹر وقار احمد نے اینٹی ڈوپنگ کیسوں کے رزلٹ مینجمنٹ کے عمل کو کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ایتھلیٹ برانڈنگ کا آخری عنوان احمر ملک ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل پی او اے نے دیا جس میں سوشل میڈیا پر دستیاب مواقع اور پلیٹ فارم پر روشنی ڈالی گئی فورم کے دوران مختلف موضاعات پر کھلاڑیوں کے مابین کوئز مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا محمد انعام بٹ چیرمین ایتھلیٹس کمیشن آف پاکستان نے فورم کے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا
مزید پڑھیں »ٹیگ کی محفوظات : pakistan
زمبابوے نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان پاکستان کو شکست دے دی
راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان پاکستان کو شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں پاکستان ٹیم مہمان ٹیم کو صرف 3 رنز کا ہدف دے سکی جسے زمبابوے نے آسانی سے پورا کرلیا۔مہمان ...
مزید پڑھیں »پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میچ میں 26رنز سے شکست دیدی
راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا تھا جواب میں زمبابوے کی ٹیم 255 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ...
مزید پڑھیں »پاکستان زمبابوے سیریز: تمام 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی
راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لیے گئےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، منیجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کُل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، منیجمنٹ اراکین اور ...
مزید پڑھیں »قومی ٹیم کے کپتان اور نائب کپتان کا جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا عزم
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان نے جارحانہ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ ایک روزہ کرکٹ فارمیٹ میں یہ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول تین ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور ...
مزید پڑھیں »پاکستان کی انٹرنیشنل تائیکوانڈو وومن پلیئر ماہم آفتاب وہاڑی میں انتقال کرگئیں
وہاڑی(سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان کی انٹرنیشنل تائیکوانڈو وومن پلیئر ماہم آفتاب وہاڑی میں انتقال کرگئیں.جنکی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ وہاڑی میں ادا کردی گئی.ماہم آفتاب پاکستان کی کم عمر ایتھیلیٹ تھیں جنہوں نے 2008 میں انٹر نیشنل مقابلے میں حصہ لیکر پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا. ماہم آفتاب کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں تھیں.جس کے ...
مزید پڑھیں »مہمان ٹیم زمبابوے کی پاکستان کیخلاف پنجہ آزمائی سے قبل بھرپور مشقیں،تصویری جھلکیاں دیکھیں
زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین تیوانگا موکلانی پاکستان پہنچ گئے، چیئرمین زمبابوے کرکٹ کے ہمراہ قائم مقام ایم ڈی گیوو مور ماکونی پاکستان پہنچے۔ تیوانگا موکلانی کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے استقبال کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل زمبابوے کرکٹ کے 5 رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے پاکستان میں انتظامات ...
مزید پڑھیں »پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان شیڈول ون ڈے میچز کا وینیو تبدیل کردیا گیا
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کےدرمیان شیڈول ون ڈے میچز کا وینیو تبدیل کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میچز کے وینیو کی تبدیلی کی وجہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ بنی ہے، ملتان کی ضلعی انتطامیہ نے پاکستان کرکٹ ...
مزید پڑھیں »کرکٹ کی تباہی کا ذمہ دار کون ؟؟؟
تحریر محمد زاہد ملک کرکٹ کی تباہی کا زمہ دار کون گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا پچھلے دو سال سے پورے پاکستان میں کسی بھی ڈسٹرکٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کلب ٹورنامنٹ نہیں کروا سکا جس سے کرکٹرز نے گراونڈ میں بھی آنا چھوڑ دیا گراونڈز ویران ہو گئے ہیں سکول کرکٹ ...
مزید پڑھیں »