اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل مصدق ملک نے جیت لیا

اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل مصدق ملک نے جیت لیا ،چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ژاو لی جیان نے انعامات تقسیم کئے جبکہ تقریب میں اسلام آباد بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد وسیم ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقار سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھی ۔ چیمپیئن شپ کے مینز کیٹگری کے فائنل میں مصدق ملک نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت نعمان جاوید کو 2کے مقابلے میں 4فریم سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ انڈر 17کا ٹائٹل ثمران یاسین نے 3-4فریم سے جبکہ انڈر20کیٹگری کا ٹائٹل شعیب عثمان کے نام رہا ۔ ماسٹرز کیٹگری احمد نقوی نے 2-4فریم سے اپنے نام کیا۔

error: Content is protected !!