انڈرڈویژن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ گوجرانوالہ،کک باکسنگ چیمپئن لاہور نے جیت لی

لاہور، (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب 2روزہ انٹرڈویژن پاورلفٹنگ(بوائز) چیمپئین شپ اور پنجاب انٹرڈویژن کک باکسنگ(بوائز &گرلز) چیمپئین شپ کی اختتام پذیرہوگئی ، پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئین شپ گوجرانوالہ ڈویژن نے 62پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ فیصل آبادڈویژن 45پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور ڈویژن 36پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، انٹرڈویژن کک باکسنگ چیمپئین شپ میں لاہور پہلے ، فیصل آباد دوسرے اور ساہیوال تیسرے نمبرپر رہا ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کئے

تفصیلات کے مطابق نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2روزہ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئین شپ کے دلچسپ مقابلے ہوئے،59کلوگرام کیٹیگری میں گوجرانولہ ڈویژن کے ابوبکر نے پہلی گوجرانوالہ کے ہی حیدر علی نے دوسری جبکہ راولپنڈی کے عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔66کلوگرام کیٹیگری میں لاہور ڈویژن کے نثار علی نے پہلی فیصل آباد کے فیصل شہباز نے دوسری جبکہ گوجرانولہ کے ذیشان بٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

74کلوگرام کیٹیگری میںگوجرانوالہ ڈویژن کے سہیل بٹ، راولپنڈی کے مدثرمہدی اور علی گوری نے بالترتیب نے پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،83کلوگرام کیٹیگری گوجرانوالہ میں ڈویژن کے اصغر علی نے پہلی ، راولپنڈی کے صفیان احمد نے دوسری اور لاہور کے تیمور علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،93کلوگرام کیٹیگری میں فیصل آباد ڈویژن کے تنویر حیدر نے پہلی، گوجرانوالہ کے حسن علی نے دوسری جبکہ لاہور کے خاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی

105کلوگرام کیٹیگری میںراولپنڈی ڈویژن کے ذیشان نے پہلی، لاہور کے بشارت علی نے دوسری اور فیصل آباد کے غلام رسول نے تیسری پوزیشن حاصل کی،120کلوگرام کیٹیگری میں فیصل آباد ڈویژن کے حافظ وقار نے پہلی،لاہور کے محمد آصف نے دوسری جبکہ سرگودھا کے انصر اقبال اور معظم علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،120پلس کیٹیگری میں گوجرانوالہ ڈویژن کے حافظ آصف ،سرگودھا کے حماد انوراورملتان کے عرفان خان نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی

گوجرانوالہ ڈویژن 62پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ فیصل آبادڈویژن 45پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور ڈویژن 36پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب انٹرڈویژن کک باکسنگ(بوائز &گرلز) چیمپئین شپ کے51کلوگرام کیٹیگری میں لاہور ڈویژن کے اﷲوسیایا نے پہلی ، ساہیوال کے آکاش انجم نے دوسری جبکہ گوجرانوالہ کے سید غلام مرتضیٰ اور فیصل آباد کے محمد قیصر نے تیسری پوزیشن حاصل

54کلوگرام کیٹیگری میں ساہوال کے دانش انجم نے پہلی ، فیصل آباد کے حارث ندیم جبکہ لاہور کے ساجد کاشف اور سرگودھا کے ظہیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، 57کلوگرام کیٹیگری میں لاہور کے اویس نے پہلی ، سرگودھا کے طیب ارشادنے دوسری جبکہ راولپنڈی کے عبدالحسیم اور گوجرانوالہ کے محمد عاصم نے تیسری پوزیشن حاصل کی

60کلوگرام کیٹیگرمیں لاہور کے امتیاز نے پہلی راولپنڈی کے عبداﷲشہزاد نے دوسری جبکہ فیصل آباد کے اسد عباس اوربہاولپور کے مشتاق احمد نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، انٹرڈویژن کک باکسنگ چیمپئین شپ میں لاہور پہلے ، فیصل آباد دوسرے اور ساہیوال تیسرے نمبرپر رہا ۔

error: Content is protected !!