آئرش فاسٹ بائولر ٹم مورتگ نے انگلش بیٹنگ لائن تباہ کر ڈالی

لارڈز (سپورٹس لنک رپورٹ)آئرش فاسٹ بائولر ٹم مورتگ نے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔مورتگ نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ تہس نہس کر دی، 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، جوئے ڈینلی 23، اولی سٹون 19 اور ثام کیورن 18 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان جوروٹ 2 جبکہ جونی بیئرسٹو، معین علی اور کرس ووکس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

error: Content is protected !!