سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سوئمنگ کا تربیتی کیمپ جاری،کوچنگ ٹیم گر سکھانے میں مصروف

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 5سے 16سال تک کے لڑکے اور لڑکیوں کا سمر سوئمنگ کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں جاری ہے، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک کی نگرانی میں ماہر مردوخواتین کی کوچنگ ٹیم سوئمرز کو تیراکی کی جدید تکنیکس سکھا رہی ہیں، جمعرات کے روز کوچز نے سوئمرز کو پانی میں سانس لینے اور نکالنے کے حوالے سے اہم ٹپس دیں، سوئمرز جوش و جذبے سے تربیت حاصل کر رہے ہیں

سمر سوئمنگ کیمپ میں 60 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں تربیت حاصل کررہے ہیں، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیر ورک کا کہنا ہے کہ سمر سوئمنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے سوئمرز کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے، کیمپ میں بچوں کو ایک ماہ کی تربیت دی جائے گی جس میں ہر سوئمر کی کارکردگی کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا جائے گا جبکہ دیگر بچوں کی سوئمنگ کو بہتر بنایا جائے گا، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ پاکستان کے کسی سوئمنگ پول میں نہیں ہیں اس لئے اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سمر سوئمنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ نئے سوئمرز کو بھی اپنی صلاحتیں دکھانے کا موقع مل سکے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور ہر کھیل کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں، دوسری گیمز کے بھی کیمپ جاری ہیں، اس سے قبل بھی 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ کامیابی سے منعقد کرچکے ہیں جس سے بہت سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن کی مزید تربیت کے لئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!