ڈھاکہ ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 184رنز سے شکست،بنگلہ دیش کا سیریز میں کلین سویپ


ڈھاکہ(سپورٹس لنک رپورٹ) بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز اننگز اور 184 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 213 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، اور اس طرح اسے بنگلادیش کے ہاتھوں 184 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل بنگلادیش نے اپنی پہلی اننگز میں 508 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد مہمان ٹیم کو فالو آن کرایا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہتمیر بنگلادیشی بولروں کے خلاف مزاحمت کرتے رہے تاہم وہ بھی 93 رنز پر ہمت ہار گئے جب کہ مہمان ٹیم کے 5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔کپتان کریگ بریتھ ویٹ ایک، پاویل 6، سنیل ایمبرس 4، روسٹن چیس اور شین ڈاریچ 3،3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کے حسن مرزا نے 5، تیج الاسلام نے 3، شکیب الحسن اور نعیم حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد اللہ نے شاندار 136 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کپتان شکیب الحسن 80، اوپننگ بلے باز شادمان اسلام 76 اور لیٹن داس 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

error: Content is protected !!