آسڑیلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کر گئیں

آسڑیلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ ماریہ کمنز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں ، پیٹ کمنز کی والدہ کی وفات کی تصدیق کرکٹ آسڑیلیا نے جمعہ کی صبح ایک ٹوئٹ کے ذریعے کی، پیٹ کمنز کی والدہ کے انتقال کی وجہ سے آسڑیلوی کرکٹ ٹیم احمد آباد میں جاری بھارت کیخلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئی

 

 

اپنے جاری بیان میں کرکٹ آسڑیلیا کا کہنا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں کرکٹ آسڑیلیا پیٹ کمنز اور ان کے خاندان کے ساتھ ہے، یاد رہے کہ آسڑیلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر والدہ کی بیماری کی وجہ سے وطن واپس چلے گئے ۔

error: Content is protected !!