خدمات کا اعتراف،نیپالی حکومت کی جانب سے امجد عزیز ملک کیلئے ایشین ایوارڈ

کٹھمنڈو (سپورٹس لنک رپورٹ)نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقدہ پروقار تقریب میں سپورٹس جرنلزم میں پاکستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرالیا ہےپاکستان کہ سینر سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک نے ایشین ایوارڈ حاصل کر لیا ہےنیپال کی حکومت کی جانب سے امجد عزیز ملک کو یہ ایوارڈ دیا گیاسپورٹس جرنلزم کو فروغ دینے کہ سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر نیپال کہ وزیر کھیل درگا بہادر نے انہیں یہ ایوارڈ دیا

اس موقع پر پر خطاب میں انہوں نے امجد عزیز ملک کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امجد عزیز ملک کیُ خدمات ایشیا بھر میں قابل ستائش ہیں

۔نیپال کی حکومت ان خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،جن کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ دیا گیا امجد عزیز ملک کا تعلق پشاور سے ہے ان کا شماران گنے چنے صحافیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سپورٹس جرنلزم کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے وہ ایشیا کی سطح پر کھیلوں کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل سپورٹس پریس(اے آئی پی ایس) کی کابینہ میں مرکزی عہدیدار ہیں

امجد عزیز ملک پاکستان کہ مقبول ترین نجی ٹی وی نیٹ ورک اور ملکی اخبارات میں کلیدی عہدوں پر اپنے صحافتی فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے مصنف بھی ہیں جنہوں نے کھیلوں سے متعلق مختلف کتابیں بھی لکھی ہیں۔

تعارف: newseditor