عالمی کپ کرکٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے کتنے رنز کا ہدف دیدیا؟

لارڈز(سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 43ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیشن کو 316 رنز کا ہدف دے دیا۔لارڈز کے تاریخی میدان پر سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹ 315رنز بنائے۔گرین شرٹس کی طرف سے امام الحق100، بابراعظم 96 اور عماد وسیم 43 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔پاکستان کی پہلی وکٹ23کے اسکور پر گری، فخر زمان صرف 13رنز بناکر سیف الدین کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے 157رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔180کے اسکور پر بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے،96رنز بنانے والے بیٹسمین کو دوسری سنچری سے 4رنز کی دوری پر سیف الدین نے اپنا دوسرا شکار بنایا،انہوں نے اننگز کے دوران 11چوکے لگائے۔

تعارف: newseditor