آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے کون کون سیے ریکارڈز اپنے نام کر لئے!

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو شکست

دے کر ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے۔

 

قبل ازیں آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے 45 ویں اورآخری گروپ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو160رنز سے شکست دیدی۔

 بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں نیدر لینڈ کی پوری ٹیم47.5اوورز میں 250رن بنا کر آوٹ ہوگئی ۔

نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندامانورو54رن بنا کر نمایاں رہے جبکہ سائبرینڈ 45 اورکولن ایکرمین 35اورمیکس او ڈاؤڈ 30رن بنا سکے۔
اس کے علاوہ اسکاٹ ایڈورڈز 17، لوگن وین بیک اورروئیلوف نے16،16رن بنائےہیں باس ڈی لیڈز 12 اورآرین دت 5رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ،محمد سراج،کلدیپ یادیو اوررویندرا جدیجا نے2،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویرات کوہلی اورروہت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت نےمقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے تھے، شریاس آئیر128 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ کے ایل راہول نے 102 رنزکی اننگز کھیلی،

کپتان روہت شرما نے 61 رنز اسکور کیے جبکہ ویرات کوہلی اور شبمن گِل نے 51 ،51 رنز بنائے۔

نیدرلینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2 وکٹیں لیں جبکہ پال وین میکرن اورروئیلوف مروے ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے

 

بھارتی ٹیم نے کیلنڈرایئر کے دوران زیادہ مرتبہ350پلس رنزکا ٹوٹل بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، بھارتی ٹیم نے آٹھویں مرتبہ یہ سنگ میل عبور کر کے انگلش ٹیم کا ایک سال کے دوران زیادہ مرتبہ 350پلس رنز کا مجموعہ قائم کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا

جس نے 2019میں سات مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں ساتویں مرتبہ 400پلس رنز کا ٹوٹل بنانے والی دنیا کی دوسری ٹیم کااعزاز بھی پا لیا،

 

اس کے علاوہ بھارتی ٹیم نے ایک سال کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈبھی قائم کر دیا ہے،

بھارت نے رواں سال اب تک 25میچز میں 215چھکے لگا کریہ سنگ میل عبور کیا ہے،بھارتی بیٹرز نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں 16چھکے لگائے

 

 

error: Content is protected !!