فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئین شپ ‘ داؤد اسپورٹس کی کامیابی

کراچی (ریاض احمد)پی سی بی کے زیر اہتمام کے سی سی اے زون دو میں کھیلے جانیوالے فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپین شپ 2019 میں داؤد اسپورٹس نے مجاہد جیمخانہ کو سات وکٹوں سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی. ٹی ایم سی گراونڈ پر مجاہد جیمخانہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔ 36 اوورز میں 158 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی سفیان خان نے 44 رنز، راجہ قمر نے 35 رنز اور علی رضا نے 25 رنز اسکور کئے داؤد اسپورٹس کے لیفٹ آرم لیگ اسپینر نادر شاہ نے 22 رنز دے کر چار، رائٹ آرم لیگ اسپینرثناء اﷲ نے 42 رنز دے کر تین جبکہ لیفٹ آرم لیگ اسپنر جنید نعیم نے 21 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 160 رنز 26۰5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا کاشف اقبال نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز احمر بن ناصر نے تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز جبکہ نوید خان نے پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 34 رنز اسکور کئے۔ رجب علی، ناسط بخاری اور سید سلمان نے ایک ایک کھلاڑی آوٹ کیا ایمپائرنگ کے فرائض رشید خان اور وسی الدین نے سر انجام دی جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔

تعارف: newseditor