پاکستانی پارلیمنٹرینز کرکٹ ٹیم پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فائنل میں پاکستان کی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو واضح شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا جس پر کپتان سمیت پوری ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے۔ پاکستان کا پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کے فائنل میں پہنچنا خوش آئند ہے۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کے لئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے پارلیمنٹرینز کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد کے فیصلے کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔

تعارف: newseditor