کرکٹر بڑھاپے میں کیسے دکھائی دینگے،سوشل میڈیا وائرل تصاویر نے دھوم مچا دی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی اور عالمی کرکٹرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے بڑھاپے میں کیسے نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر وائرل ہوئی ہیں، ان تصاویر میں متعدد کھلاڑیوں کے بڑھاپے کو دلچسپ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، محمد حفیظ، سرفراز احمد، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاداب خان کی تصاویر شیئرز کی گئی ہیں۔

ان تصاویر میں ایک اور خاص بات ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک، سری لنکن فاسٹ باؤلر لیستھ مالینگا، انگلینڈ کے جوئے روٹ، آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسیویل، سٹیو سمتھ شامل ہیں۔

بابر اعظم

شاہین شاہ آفریدی

محمد حفیظ

سرفراز احمد

محمد عامر

وہاب ریاض

شاداب خان

ویرات کوہلی

مچل سٹارک

لیستھ مالینگا

کرس گیل

جوئے روٹ

گلین میکسیویل

سٹیو سمتھ

 

تعارف: newseditor