ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ای لائبریری کے دورے کے دوران مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ، ای لائبریری کے انچارج نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ای لائبریری نوجوانوں کے لئے بہترین سہولت ہے جس سے نوجوانوں کو استفادہ حاصل کرنا چاہئے، ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، انٹر نیٹ کی سہولت سے دنیا بھر کی کتابیں یہاں دستیاب ہیں جس سے نوجوان اپنے علم میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ای لائبریری کھلاڑیوں کیلئے بھی بہترین سہولت ہے ، کھلاڑیوں یہاں کتابوں اور ویڈیوز سے اپنے کھیل کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے منی ہاکی سٹیڈیم گرائونڈ 2، جمنیزیم ہال، پنجاب سٹیڈیم اور پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے ان کو منی ہاکی سٹیڈیم گرائونڈ 2، جمنیزیم ہال، پنجاب سٹیڈیم اورپنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں فراہم کی گئی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے دورے کے دوران پول کے کولنگ، ہیٹنگ سسٹم اور جم میں سہولتوں کا بغور جائزہ لیا

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں عالمی معیار کی تمام سہولتیں موجود ہیں، سوئمرز کو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے

نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہر کھیل کے کھلاڑی کیلئے جدید سہولتیں موجود ہیں،کھلاڑیوں کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں کی تیاری کرسکیں،سپورٹس کے فروغ اور کھلاڑی کو جدید سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تعارف: newseditor