نیشنل چیلنج کپ‘ پاکستان آرمی نے پی ایف ایف ٹائیگرز کو قابو کرلیا

پشاور(ریاض احمد)2بار نیشنل چیلنج کپ کی فاتح پاکستان آرمی نے نوآموز پی ایف ایف ٹائیگر کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد محمد جمیل کے 90ویں منٹ میں کئے گئے واحد اور فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے شکست دے کر 28ویں نیشنل چیلنج کپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔دوسرے میچ میںنیشنل چیلنج کپ میں پہلی شرکت کرنے والی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان ریلویز کو آسان مقابلے کے بعد 6-0کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کے 17سالہ فرنٹ رنر محمد وحید نے نیشنل چیلنج کپ کی واحد ڈبل ہیٹرک بنا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

کل (بدھ) کے آر ایل اور کے پی ٹی جبکہ پاکستان واپڈا اور کراچی یونائیٹڈ مدمقابل ہونگی۔طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم پشاور میں پاکستان آرمی اور پی ایف ایف ٹائیگرز کے مابین انتہائی برق رفتار میچ کھیلا گیا۔نیشنل کوچ گوہر زمان کی کوچنگ میں پہلی بار چیلنج کپ کھیلنے والی پی ایف ایف ٹائیگرز نے پاکستان آرمی کی ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حریف ٹیم کوکسی بھی لمحہ یہ احساس نہ ہونے دیا کہ وہ ایک نوآموز ٹیم ہیں۔ حالیہ نیشنل انٹر سٹی چمپئن شپ سے منتخب ہونے والے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹائیگرز نے پاکستان آرمی کو برتری کے حصول سے دور رکھا لیکن انتہائی آخری لمحات (90ویں منٹ )میں پاکستان آرمی کے محمد جمیل حریف گول کیپر مراد خان کو چکمہ دینے میں کامیاب رہے اور 1-0کی برتری کے ساتھ اپنی ٹیم کو میدان سے باہر لائے۔دوسرے میچ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کو حریف پاکستان ریلویز کیخلاف کامیابی کے حصول میں کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ فاتح ٹیم کے نوجوان اسٹرائیکر محمد وحید نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کردیا۔چوتھے منٹ میں محمد وحید نے گول اسکورنگ کا آغاز کیا اور وقفہ سے قبل 46ویں منٹ میں دوسرا گول اسکو کیا۔ 60ویں منٹ میں محمد وحید نے ایونٹ کی پہلی ہیٹرک اسکورکرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔71ویں منٹ میں چوتھا ، 78ویں منٹ پانچواں اور 79ویں منٹ میں چھٹا گول اسکورکے نیشنل چیلنج کپ کے پہلے کھلاڑی بنے جس نے ڈبل ہیٹرک کرنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔محمد وحیدنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ سال کراچی یونائیٹڈ سے سول ایوی ایشن کی ٹیم میں منتقل ہوئے۔

ٹیم کی تیاری کے متعلق محمد وحید کا کہنا تھا کہ15روزہ تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ صدیق شیخ کی زیرنگرانی ہم نے بھرپور تیاری کی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہماری ٹیم نے سابق نیشنل چمپئن پاکستان ریلویز کو آؤٹ کلاس کیا ۔ مجھے اپنی عمدہ کارکردگی پر بے حد خوشی ہے اور یہ ریکارڈ میں اپنے والدین اور ہیڈ کوچ صدیق شیخ کے نام کرتا ہوں۔محمد وحید کا کہنا تھا کہ انشاء اﷲ اپنی اس کارکردگی کوایونٹ کے دیگر میچوںمیں بھی دہرانے کی کوشش کروں گا۔ریفریز شوکت حسین اور انور خان کے معاونین یونس لعل، راشد عبداﷲ، نصیر الدین، امین، علاء الدین اور ذیشان خان، ریفریز ایسیسرامتیاز علی شاہ جبکہ میچ کمشنر قاضی آصف تھے۔ویں منٹ میں چوتھا ، 78ویں منٹ پانچواں اور 79ویں منٹ میں چھٹا گول اسکورکے نیشنل چیلنج کپ کے پہلے کھلاڑی بنے جس نے ڈبل ہیٹرک کرنے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔محمد وحیدنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ سال کراچی یونائیٹڈ سے سول ایوی ایشن کی ٹیم میں منتقل ہوئے۔ٹیم کی تیاری کے متعلق محمد وحید کا کہنا تھا کہ15روزہ تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ صدیق شیخ کی زیرنگرانی ہم نے بھرپور تیاری کی اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہماری ٹیم نے سابق نیشنل چمپئن پاکستان ریلویز کو آؤٹ کلاس کیا ۔ مجھے اپنی عمدہ کارکردگی پر بے حد خوشی ہے اور یہ ریکارڈ میں اپنے والدین اور ہیڈ کوچ صدیق شیخ کے نام کرتا ہوں۔محمد وحید کا کہنا تھا کہ انشاء اﷲ اپنی اس کارکردگی کوایونٹ کے دیگر میچوںمیں بھی دہرانے کی کوشش کروں گا۔ریفریز شوکت حسین اور انور خان کے معاونین یونس لعل، راشد عبداﷲ، نصیر الدین، امین، علاء الدین اور ذیشان خان، ریفریز ایسیسرامتیاز علی شاہ جبکہ میچ کمشنر قاضی آصف تھے۔

تعارف: newseditor