سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ آج سے شروع ہوگی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 2روزہ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئین شپ اور پنجاب انٹرڈویژن کک باکسنگ (بوائز & گرلز) چیمپئین شپ آج سے شروع ہوں گی، پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ کے مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ہوں گے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئین شپ اور پنجاب انٹرڈویژن کک باکسنگ (بوائز & گرلز) چیمپئین شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورخان بھٹی کی قیادت میں سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے اور ہمارا مشن سپورٹس کا فروغ ہے، پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ میں 9ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،پنجاب انٹرڈویژن پاورلفٹنگ چیمپئین شپ اور پنجاب انٹرڈویژن کک باکسنگ (بوائز & گرلز) چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرکھیل، امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی ہوں گے۔

تعارف: newseditor