انٹرڈویژن پاور لفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئن شپ شروع

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام دوروزہ انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں شروع ہوگئی ، چیمپئین شپ کا افتتاح صوبائی وزیرکھیل ، امورنوجوانان وسیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ادریس حیدر خواجہ ، ڈائریکٹرایڈمن جاوید چوہان ، ڈائریکٹرسپورٹس حفیظ بھٹی ، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر سمیت پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران موجود تھے، پنجاب کے 9ڈویژن کی پاورلفٹنگ اورکک باکسنگ کی ٹیمیں موجود تھیں ، جمنازیم ہال کھلاڑیوں اورسپورٹس سے وابسطہ شخصیات سے بھرا ہوا تھا

صوبائی وزیر کھیل، امورنوجوانان وسیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے ٹرافی کی رونمائی کرکے انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی نے کہا کہ تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہتاہوں ، پاورلفٹنگ کے کھیل میں بہت ٹیلنٹ ہے ہمارے کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز بھی جیت رہے ہیں ، سپورٹس بورڈ پنجاب نے انٹرڈویژن کی سطح پر پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ کروا کر پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ وہ اپنا ٹیلنٹ سامنے لیکر آئیں اور ان کو مزید تربیت دے کر نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کیلئے تیار کیا جاسکے

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمورخان بھٹی نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے آٹھ سال بعد پنجاب گیمز کو بحال کیا ، پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشن اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر کامیاب ایونٹ کروایا ہے اب بھی سپورٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملک کر ایونٹ کروارہے ہیں، پہلی بار پنجاب کی باقاعدہ سپورٹس پالیسی تیار کی جارہی ہے جس کا پہلا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے، اس میں بھی سپورٹس ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ ہیں ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیرکھیل رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے8سال بعد سپورٹس کیلنڈر بحال کیا اور اب اس پر تسلسل کے ساتھ گیمز کا انعقاد ہورہاہے اور نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے ہم نے سپورٹس کیلنڈر میں ہر ماہ میں ایک ایونٹ کروانا تھا تاہم اب ہم دو ایونٹ منعقد کرا رہے ہیں یہ ایونٹ اس سلسلے کی کڑی ہے ہمارا مقصد سپورٹس کا فروغ ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ کا کامیاب انعقاد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے پنجاب کی پہلی سپورٹس پالیسی کی تیاری سے سپورٹس میں میرٹ آئے گا ، کسی کھلاڑی کی حق تلفی نہیں ہوگی سب کو یکساں مواقع ملیں گے، ان ایونٹس کو کراوانے کا مقصد سپورٹس کا فروغ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔ انٹرڈویژن پاورلفٹنگ اور کک باکسنگ چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب میں پنجاب کے تمام ڈویژن کی ٹیموں کا صوبائی وزیرکھیل ،امورنوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی سے تعارف کروایا گیا، جمناسٹک اور کک باکسنگ کا شاندار مظاہرہ کی گیا ، سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالی 72ویںپنجاب گیمز کی ویڈیوز اور ملی ترانوں پر ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔

تعارف: newseditor