فواد عالم کی محنت رنگ لے آئی،سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کاحصہ بن گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کئی برسوں بعد فواد عالم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا ٹیم کی سلیکشن تنہا نہیں کرتا بلکہ 6 سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا غور سے جائزہ لیکر انتخاب کرتے ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد کی جگہ فواد والم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ موسیٰ خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اظہر علی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق اور شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔

error: Content is protected !!