برٹش چیمپئن شپ2018جیتنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر سید راحت علی شاہ کے اعزاز میں تقریب

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے برٹش چیمپئن شپ2018جیتنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر سید راحت علی شاہ کے اعزاز میں تقریب منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوئی،وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے سید راحت علی شاہ کوپاکستان کا نام روشن کرنے پرشیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا،ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد نظامی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمان بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم نے کہا ہے کہ سید راحت علی شاہ جیسے نوجوان پاکستان کا فخر ہیں جو دنیا میں پاکستانی پرچم بلندکررہے ہیں

ان کی بہترین کارکردگی پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید راحت علی شاہ نے شوگر کلاسک ٹرافی 2019ء کوالیفائینگ رائونڈ میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے،روس میں ہونے والی ڈائمنڈ کپ ورلڈ چیمپئن شپ 2020ء میںسید راحت علی شاہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، سید راحت علی شاہ کی کامیابیاں نوجوان باڈی بلڈرز کیلئے بہترین مثال ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے باصلاحیت کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ان کی حوصلہ افزائی کریں گے

سید راحت علی شاہ نے کہا کہ حوصلہ افزائی پر سپورٹس بورڈ پنجاب اور وائس چیئرمین رائو زاہد قیوم کا مشکور ہوں،پاکستان میں سپورٹس بورڈ پنجاب پہلا ادارہ ہے جس نے میری حوصلہ افزائی کی ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا بھی ممنون ہوں ، انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی ہے، پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں۔ڈائمنڈ کپ ورلڈچیمپئن شپ 2020ء کی تیاری کررہا ہوں، پرامید ہوں چیمپئن شپ جیت کا ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

error: Content is protected !!