گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ نیشنل اسٹیڈیم آمد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے ان کا استقبال کیا ۔ گورنرسندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بھی دیکھا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ ٹیسٹ میچز سے شہر کا مثبت امیج ابھرے گااس وقت کراچی معاشی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کا بھی مرکز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امن کراچی ،پاکستان کا آئینہ دار ہے،امید ہے انٹرنیشنل ٹیمیں باقاعدگی سے پاکستان کا دورہ کرتی رہیں گی۔

error: Content is protected !!