خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں کے اعزاز میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسین ، ڈاکٹر محمد عباس اور ڈاکٹر حسن خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں اپنی طرف سے بیس ہزار روپے تقسیم کئے ۔ ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہینڈی کیپ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ایڈمن آفیسر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شا۔ایڈمن آفیسر حیات آباد سپورٹس کپلیکس شاہ فیصل اور کوچ نصراللہ خان بھی موجود تھیں ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر شا ہ نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہینڈی کیپ کرکٹ کھلاڑی کی مالی معاونت کی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہینڈ کیپ کرکٹ ٹیم نے صوبائی اور نیشنل سطح پر بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے کئی ٹورنامنٹس میں صوبے کا نام روشن کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ان کھلاڑیوں کو مزید سہولیات اور مواقع فراہم کی جائے تو یہ ملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیں ۔

error: Content is protected !!