آل خیبر پختون خواہ انٹرڈویژن فٹسال چمپئن شپ، پشاور ڈویژن فاتح قرار

پشاور(سپورٹس رپورٹر)آل خیبر پختون خواہ انٹرڈویژن فٹسال چمپئن شپ پشاور میں اختتام پذیر ۔ فائنل میچ میں پشاور ڈویژن نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مالاکنڈ ڈویژن کو 0 ۔ 4 سے شکست دے دی ۔

آل خیبر پختون خواہ انٹرڈویژن فٹسال چمپئن شپ پی ایس پی کوچنگ سینٹر جمنازیم ہال قیوم سٹیڈیم پشاور میں کھیلی گئی جس میں پشاور،ضلع خیبر،دیر،مردان،ڈی آئی خان،کوہاٹ کی ٹیمیں شریک تھیں

پہلےسیمی فائنل میں پشاور ڈویژن نے مالاکنڈ ڈویژن کو 0 ۔ 4 سے شکست دے دی۔ اس چمپئن شپ میں صوبہ بھر سے تمام رجسٹر ڈویژنوں نے شرکت کی ۔جنمیں کوہاٹ، مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، پشاور، مردان اور ضلع خیبر کی ٹیمیں شامل تھیں۔ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر خیبر پختون خواہ سپورٹس بورڈ جناب عزیز اللہ تھے انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری خیبر پختون فٹسال ایسوسی ایشن معین الدین، صدر ایسوسی ایشن عابد علی نائب صدر عظمت اللہ ایونٹ کوآرڈینیٹر آصف اللہ اسسٹنٹ کوچ نیشنل فٹسال ٹیم عقیل گل و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے فاتح ٹیم اور رنر و تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی۔

error: Content is protected !!