پیپلزپارٹی کا اسلام آباد،کراچی میں بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر ٹینس اکیڈمیز بنانے کا اعلان

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر تاج حیدر نے اسلام آباد اور کراچی میں بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر ٹینس اکیڈمیز بنانے کا اعلان کردیاہے، ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں بے نظیر بھٹو شہید ٹینس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ اور اثاثہ ہیں اور نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیاں فراہم کرنا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن میں تھا ان کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے اور آس مشن کے فروغ کے لئے اسلام آباد اور کراچی میں ٹینس اکیڈمیز بنائی جائیں گے

اسلام آباد میں ڈیوس کپ کے سابق کوچ فضل سبحان اور کراچی میں عقیل خان کی زیرنگرانی کام کریں گی، ان اکیڈمیز میں نوجوانوں کے علاوہ معذور اورخصوصی بچے بچیوں کو تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معذور اورخصوصی بچے بچیاں بھی معاشرے کا ایک حصہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کے فرائض میں شامل ہے۔

error: Content is protected !!