پاکستان ویمنز کے اسکلز کیمپ کا تیسرا دن; تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔

 

 

پریکٹس میچ اوول گراؤنڈ پر کھیلا گیا جس میں ایک ٹیم کی قیادت ندا ڈار نے کی اور دوسری ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا نے کی۔

فاطمہ ثنا الیون پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.5 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ منیبہ علی نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔

 

ندا ڈار الیون کی جانب سے عمیمہ سہیل نے تین وکٹیں حاصل کی۔

جواب میں ندا ڈار الیون نے ٹارگٹ 27 اوورز میں پانچ وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ خدیجہ چشتی نے ناقابل شکست 47 رنز بنائے جس میں چار چوکے شامل تھے۔

پانچ روزہ اسکلز کیمپ کا دوسرا مرحلہ 17 جولائی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہے گا۔

 

 

error: Content is protected !!