ضم اضلاع گیمز ، ضلع خیبر نے باسکٹ بال ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیر اہتمام میجر گیمز میں باسکٹ بال ٹائٹل ڈسٹرکٹ خیبرنے اپنے نام کرلی ،فائنل میںڈسٹرکٹ باجوڑ کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 62 کے مقابلے 71 پوائنٹس سے شکست ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خالد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹرسپورٹس ضم اضلاع پیر عبداﷲ شا ہ، ڈائریکٹر سپورٹس سید ثقلین شا ہ، ایڈمن آفیسر وفوکل پرسن اعوان حسین ، صدر خیبرپختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن فقیر محمد اعوان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ضم اضلاع میجر گیمز کے سلسلے میں گزشتہ روز باسکٹ بال کا فائنل ضلع خیبراور باجوڑ کے مابین کھیلاگیا جو کو کافی سنسنی خیز رہا ضلع خیبر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ باجوڑنے 62 پوائنٹس لئے ، اس سے قبل سیمی فائنل میںخیبر نے سب ڈویژن کوہاٹ کو 76-61 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں باجوڑ نے نارتھ وزیرستان کو 74-65 سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!