ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو رئیس الرحمان نے تائی کوانڈو پر لکھی اپنی کتاب پیش کی

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کوسپورٹس بورڈ پنجاب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوچنگ اینڈ ٹریننگ رئیس الرحمان نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تائی کوانڈو پر لکھی اپنی کتاب پیش کی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کتاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رئیس الرحمان کی کتاب تائی کوانڈو کے کھلاڑیوں کے لئے کارآمد ثابت ہوگی،کھلاڑیوں کواس سے اپنا کھیل بہتر بنانے کیلئے رہنمائی بھی ملے گی، رئیس الرحمان نے اپنے تجربے کو کتاب میں سمو دیا ہے ۔

error: Content is protected !!