ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ میں کون امپائرنگ کریگا؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فرسٹ رائونڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، مجموعی طور 16 امپائرز ایونٹ میں فرائض انجام دیں گے۔پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ پاکستان کے احسن رضا بھی ورلڈ کپ کے لیے پینل کا حصہ ہیں۔اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔

error: Content is protected !!